وہ 10 ریسلرز جو قاتل بن گئے

شائع July 3, 2017

ریسلنگ کے مقابلے دیکھنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو پسند ہے اور متعدد ریسلرز ان کو پسند بھی ہوتے ہیں۔

اس کھیل کا حصہ بننے میں ریسلرز کو کئی طرح کے خطرات کا سامنا بھی ہوتا ہے مگر شہرت اور دیگر آسائشات کی ترغیب نظرانداز کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں : 2016 اور ریسلنگ: کون ہارا، کس کی ہوئی جیت

ان میں سے کچھ ریسلرز ایسے ہوتے ہیں جن سے یہ شہرت نہیں سنبھلتی اور وہ منشیات یا الکحل کے عادی ہوجاتے ہیں اور مختلف الزامات پر جیل کی ہوا بھی کھاتے ہیں۔

مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو قتل جیسا جرم بھی کردیتے ہیں اور یہاں ایسے ہی ریسلرز کے بارے میں جانیں جو قتل جیسے جرم کے مرتکب ہوئے۔

اکیتوشی سائیتو (Akitoshi Saito)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

میٹسوارو مساوا جاپانی ریسلنگ کے چند بڑے ناموں میں سے ایک ہیں اور تین بار ریسلر آف دی ائیر بھی رہے، مگر برسوں تک ریسلنگ کا حصہ رہنے پر ان کی جسمانی حالت کافی خراب ہوچکی تھی جب ان کا میچ اکتوشی سائیتو سے ہوا اور مقابلے کے دوران میٹسوارو ایک داﺅ کے نتیجے میں بے ہوش ہوئے اور ہسپتال جانے پر چل بسے، اس کے بعد اکیتو کو متعدد افراد کی جانب سے موت کی دھمکیاں بھی ملیں تاہم وہ سزا سے بچ گئے کیونکہ دوسرے ریسلر کی موت حادثاتی طور پر ہوئی تھی۔

برائن مائیکل میکگی

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

یہ ہوسکتا ہے کہ بیشتر افراد کے لیے نیا نام ہو، تاہم جو لوگ ڈبلیو ڈبلیو ای کے نئے ریسلرز کو فالو کرتے ہیں وہ ضرور اس سے واقف ہوں گے جو کہ 2010 سے 2012 تک ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ رہا، اگرچہ وہ ریسلنگ میں تو زیادہ شہرت حاصل نہیں کرسکا مگر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے ضرور شہ سرخیوں کا حصہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں : 'ھم سا ہو تو سامنے آئے'

جمی سنوکا (Jimmy Snuka)

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے یہ لیجنڈ ریسلر اپنی گرل فرینڈ نینسی ارجینیٹو کے قتل کے ملزم قرار پائے تھے مگر ان کے خلاف فرد جرم عائد نہیں ہوسکی اور فیصلہ ناکافی شواہد کی بناءپر ریسلر کے حق میں رہا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی اس موقع پر جمی سنوکا کا دفاع کیا تھا کیونکہ وہ کافی مقبول تھے اور کمپنی کے لیے فائدہ مند بھی۔

جوز گوانزلز

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ پیورٹو ریکو کے بڑے ریسلر تھے مگر وہ بریزیر بروڈی کے قاتل کی حیثیت سے بھی جانے گئے، جس کی وجہ دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر منہ ماری ہونا تھی جس کے بعد جوز نے خنجر کے وار کرکے بروڈی کو قتل کردیا۔ مگر ریسلر کے اثررسوخ کی بناءپر گواہوں نے گواہی نہیں دی اور وہ سزا سے بچ گئے۔

اوکس بیکر

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اوکس بیکر نے جان بوجھ کر قتل نہیں کیا، بلکہ وہ ایسے بدقسمت ریسلر رہے جن کے ہاتھوں ریسلنگ رنگ میں حادثاتی طور پر دو ریسلر مارے گئے۔ پہلے تو 1971 میں وہ البرٹو ٹورس سے مقابلہ کررہے تھے مگر اوکس کے اختتامی داﺅ کے نتیجے میں البرٹو عارضہ قلب کے نتیجے میں چل بسے، اس سے اگلے سال رے کیونکل نامی ریسلر بھی اوک کے ساتھ مقابلے میں ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے، تاہم اوکس بیکر کو کبھی اس واقعات پر الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Verne Gagne

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اپنے دور میں یہ چند بڑے ریسلرز میں سے ایک تھے اور امریکن ریسلنگ ایسوسی ایشن کے کرتا دھرتا تھے، جہاں سے ہلک ہوگن نے ریسلنگ کا آغاز کیا۔ 2009 میں الزائمر کے شکار ہونے کے بعد وہ ہسپتال مین داخل تھے جہاں انہوں نے باڈی سلیم کے ذریعے ساتھی مریض کو قتل کردیا، تاہم مرض کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے انہیں مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

گریٹ کھالی

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے سب سے طویل قامت ریسلر سمجھے جانے والے انڈین نژاد کھالی ہیوی ویٹ چیمپئن بھی رہے، مگر اے پی ڈبلیو میں ان کے ہاتھوں ریسلنگ میچ میں ایک شخص حادثاتی طور پر مارا گیا جس کے نتیجے میں کمپنی کو ملین ڈالرزکے ہرجانے کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ریسلنگ میچ کی وجہ سے گریٹ کھالی سزا پانے سے بچ گئے۔

نیو جیک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اوریجنل ای سی ڈبلیو دیکھنے والے اس ریسلر سے بخوبی واقف ہوں گے جو اپنے جسم کے ذریعے حریفوں کے لیے رنگ کو جہنم بنا دیتا تھا، اور مشتعل مزاج ہونے کے نتیجے میں اس کے ریکارڈ میں چار قتل بھی درج ہیں جو کہ ریسلنگ کی آمد سے قبل کیے۔

کرس بینوا

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

یہ وہ ریسلر ہے جو لاکھوں افراد کو پسند تھا مگر جو کچھ اس نے کیا، وہ اب تک پرستار بھول نہیں سکے ہیں۔ منشیات کے استعمال اور سر کی چوٹوں کے نتیجے میں متعدد جسمانی و نفسیاتی مسائل سے دوچار ریسلر نے جون 2007 میں اپنی اہلیہ اور بیٹے کو قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی۔ اس واقعے نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو بھی ریسلرز کی صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

اسکاٹ ہال

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای میں ریزر جبکہ ڈبلیو سی ڈبلیو میں اسکاٹ ہال کے نام سے مشہور اس ریسلر کو اس شعبے کے تاریک ترین کرداروں میں سے ایک مانا جاتا ہے، 1983 میں ایک نائٹ کلب میں ایک اجنبی سے لڑائی ہوئی، جس نے اسکاٹ ہال پر گن تان لی، تاہم ریسلر نے اسے چھین کر اجنبی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اگرچہ شواہد کی کمی کی وجہ سے وہ سزا سے بچ گئے مگر مختلف انٹرویوز میں اس کا اعتراف ضرور کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025