• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

آکوپنکچر کا 'راز' سامنے آگیا

شائع July 3, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

آکو پنکچر ایک چینی طریقہ علاج ہے جس میں سوئیوں کے ذریعے مختلف امراض کا کیا جاتا ہے اور اب طبی سائنس نے یہ راز جان لیا ہے کہ اس سے جسمانی درد میں کمی کیسے آتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ایل اے بائیو میڈیکل کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ صدیوں پرانا چینی طریقہ جلد سے نائٹرک آکسائیڈ کا اخراج کرتا ہے جس کے نتیجے میں درد کش کیمیکلز جسم میں ریلیز ہوتے ہیں۔

تاہم تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ طریقہ کار اسی وقت موثر ثابت ہوتا ہے جب سوئیوں کو نرمی سے جسم میں داخل کیا جائے۔

عام طور پر یہ طرقیہ کار مختلف قسم کے درد جیسے کمر کے درد، مائیگرین یا دیگر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ویسے تو چینی روایات کے مطابق اس طریقے سے جسم میں ایک پراسرار توانائی حرکت میں آتی ہے مگر اس نئی تحقیق کے مطابق یہ کوئی جادوئی عمل نہیں جیسا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران اٹھارہ سے ساٹھ سال کی عمر کے 25 مردوں و خواتین پر آکوپنکچر کے طریقہ کار کو آزمایا گیا۔

محققین نے دومنٹ کے لیے نرمی سے سوئیوں کو آہستگی سے گھمایا اور یہ عمل بیس منٹ تک جاری رکھا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ آکوپنچر سے نائٹرک آکسائیڈ کا لیول کم ہوتا ہے جو کہ جسم میں درد کش کیمیکلز کو حرکت میں لاتا ہے۔

محققین کے مطابق آکو پنکچر درد کش ادویات کا محفوظ متبادل ثابت ہوسکتا ہے تاہم اس طریقہ کار کے ماہر سے علاج کرانا ہی زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025