فیس بک نے گزشتہ دنوں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کو بچانے میں مدد دینے اور مفت وائی فائی نیٹ ورکس کی تلاش کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرایا تھا۔

فائنڈ وائی فائی نامی اس فیچر میں صارفین ہاٹ اسپاٹس کا نقشہ دیکھ کر مفت نیٹ ورک کو تلاش کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کی آزمائش گزشتہ سال شروع کی گئی تھی اور جولائی کے آغاز پر اسے تمام صارفین کے لیے فراہم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : کیا آپ نے فیس بک پر مفت وائی فائی استعمال کیا؟

تاہم اس فیچر یا یوں کہہ لیں کہ مفت وائی فائی ڈھونڈنے کا طریقہ کار جانتے ہیں ؟

اگر نہیں تو وہ درج ذیل ہے۔

سب سے پہلے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز پر فیس بک کے تازہ ترین ورژن کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔

اس کے بعد فیس بک ایپ اوپن کریں اور تین لائن والے بٹن یا مینیو پر کلک کریں جو کہ اینڈرائیڈ میں اوپر دائیں جانب جبکہ آئی او ایس میں نیچے دائیں جانب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک نیوز فیڈ ایک بار پھر تبدیل

اب وہاں اسکرول کریں اور فائنڈ وائی فائی پر کلک کریں۔

اگر آپ کو مینیو میں فائنڈ وائی فائی نظر نہ آئیں تو فکر مند مت ہوں بلکہ آئی او ایس میں ایکسپلور جبکہ اینڈرائیڈ میں ایپس سیکشن میں یہ دستیاب ہوگا۔

جب پہلی بار آپ فائنڈ وائی فائی فیچر کو استعمال کرنے والے ہوں تو آپ کو ان ایبل فائنڈ فائی پر کلک کرکے اسے ایکٹیویٹ کرنا ہوگا۔

ایک بار ایسا کرنے پر آپ کے سامنے قریب موجود نیٹ ورکس کے نام سامنے آجائیں گے جن پر کلک کرکے آپ دیکھ سکیں گے کہ وہ ہاٹ اسپاٹ کہاں ہیں۔

بدقسمتی سے مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کو کمپیوٹر میں نہیں دیکھا جاسکتا جبکہ ڈیسک ٹاپ پر موبائل سائٹ کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا بلکہ صرف اسمارٹ فونز پر فیس بک ایپ پر ایسا ممکن ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں