نواز شریف کی نااہلی: کہیں جشن، کہیں غم کا سماں

28 جولائ 2017

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا۔

جیسے ہی اس فیصلے کا اعلان کیا ہوا، ملک بھر میں مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کردیا۔

اس دوران عوام میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور نواز شریف کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے گڑھ صوبائی دارالحکومت لاہور میں عوام سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتی رہی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سڑکیں بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائر بھی جلائے۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگریر ترین میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں — فوٹو/ اے پی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے حامی مٹھائیاں تقسیم کرتے نظر آئے— فوٹو/ اے پی

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز خوشی سے گلے مل رہے ہیں — فوٹو

اہوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھرپور انداز میں جشن منایا — فوٹو/ اے پی

نواز شریف کے  سپورٹرز اس فیصلے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے — فوٹو/ اے ایف پی

اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں نے نواز شریف کے نااہل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا — فوٹو/ اے پی

مسلم لیگ (ن) کی خواتین سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کررہی ہیں — فوٹو/ اے پی

پاناما فیصلے پر خوش، لوگ ایک ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے ہوئے — فوٹو/ اےپی

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نواز شریف کے نااہل ہونے پر خوشی سے نعرے بازی کرتے ہوئے — فوٹو/ اے ایف پی

اس موقع پر پی ٹی آئی کا ایک کارکن اپنی پارٹی کے پرچم سے مشابہہ لباس پہنے نظر آیا — فوٹو/ اے پی

سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں کے حامی رقص کرتے بھی نظر آئے — فوٹو/ اے پی