موٹرولا کے مزید 2 بجٹ فونز سامنے آگئے

01 اگست 2017
جی فائیو ایس — فوٹو بشکریہ موٹرولا
جی فائیو ایس — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنی جی سیریز کے مزید 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

جی فائیو ایس اور جی فائیو ایس پلس نامی فون جی فائیو اور جی فائیو پلس کے مقابلے میں زیادہ بڑے ڈسپلے، بہتر کیمرے اور طاقتور پراسیسر کے ساتھ ہیں۔

جی فائیو اور جی فائیو پلس کو رواں سال مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : موٹرولا کے جی فائیو اور جی فائیو پلس بجٹ فونز پیش

اب جی فائیو ایس 5.2 انچ کے 1080p ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں 1.4 اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے۔

اسی طرح 16 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہے اور یہ تمام فیچر جی فائیو کے مقابلے میں بہتر ہیں۔

اسی طرح جی فائیو ایس پلس 5.5 انچ کے 1080p ڈسپلے کے ساتھ ہے۔

جی فائیو ایس پلس— فوٹو بشکریہ موٹرولا
جی فائیو ایس پلس— فوٹو بشکریہ موٹرولا

اس فون میں 13 میگا پکسل کا ڈوئل رئیر کیمرہ پورٹریٹ موڈ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موٹرولا کا نیا موڈیولر فون متعارف

اس کے باقی فیچر جی فائیو ایس جیسے ہی ہیں، جیسے چار جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج۔

جی فائیو اور جی فائیو پلس کو 199 اور 229 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

تاہم جی فائیو ایس اور جی فائیو ایس پلس کو 249 یورو اور 299 یورو میں رواں ماہ کے آخر میں مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں