اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم اکثر افراد میں یہ جسمانی بو کا باعث بنتا ہے۔

اگر آپ کو بھی بہت زیادہ پسینہ آتا ہے یا بو کے مسئلے کا سامنا ہے تو اس سے نجات بہت آسان ہے۔

جس کے آسان طریقے یہاں بتائے جارہے ہیں۔

اینٹی بیکٹریل ہینڈ واش

اگر پسینے کے نتیجے میں بو پیدا ہونے لگی ہے اور کسی وجہ سے نہا نہیں سکتے تو احتیاط سے بغلوں کو ہینڈ واش سے صاف کرلیں۔ ایسا کرنے سے وہ جراثیم مر جائیں گے جو اس بو کا باعث بنتے ہیں۔

ہائیڈروجن پر آکسائیڈ

یہ ایک جراثیم کش محلول ہوتا ہے جو جراثیموں کے خلاف لڑتا ہے اور دن بھر ناگوار بو سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ ہائیڈروجن پرو آکسائیڈ کو آدھا کپ پانی میں ملائیں اور اس مکسچر کو صبح کے وقت بغلوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال کریں۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا بھی اس حوالے سے فائدہ مند ہوتا ہے، صبح کو اسے ہلکی نم جلد پر لگائیں اور اضافی سفوف کو صاف کردیں۔ اگر دن بھر میں سورج کی روشنی کے نیچے کافی کام کرنا ہے تو ایک اور نسخہ آزمایا جاسکتا ہے، جس سے پسینے میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ 2 چائے کے چمچ بیکنگ پاﺅڈر، ایک چائے کا چمچ نمک، ایک چائے کا چمچ چینی اور ایک لیٹر پانی کو مکس کرلیں۔ صبح کے وقت اس کا ایک کپ پی لیں، اگر ایک ساتھ پینا مشکل لگے تو دن بھر میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں پی لیں۔

معدنی پھٹکڑی

یہ بھی ایک فائدہ مند چیز ہے، جو کپڑوں پر نشان بھی نہیں چھوڑتی اور بے بو ہوتی ہے۔ یہ جراثیم کش خصوصیات رکھتی ہے جو پسینے کے غدود کو سکیڑنے میں مدد دیتی ہے اور اس سے بو غائب ہوجاتی ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے پانی میں بھگوئیں اور بغلوں پر پھیرلیں۔

تبصرے (0) بند ہیں