کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں شہریوں کے لیے ایک محفوظ عوامی تفریحی گاہ فراہم کی گئی ہے جہاں وہ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرسکیں گے، اس علاقے میں متعدد مذاہب کے لوگ آباد ہیں، جن میں مسلمان، ہندو، مسیحی، پارسی اور یہودی شامل ہیں۔

دی داؤد فاؤنڈیشن کی جانب سے آغاز کیے جانے والے پروگرام، ٹی ڈی ایف گھر، سب سے قبل 1930 میں ایک بادام کے درخت کے نیچے تعمیر کیا گیا تھا جس میں ہاتھ سے بنی ٹائلیں استعمال ہوئیں تھی جہاں سے مزار قائد کو دیکھا جاسکتا ہے، تاریخی ورثے سے مزین عمارت کو اس کی سابقہ حالت کو تبدیل کیے بغیر جدید طرز پر قابل استعمال بتایا گیا ہے، ٹی ڈی ایف گھر کو مباحثے کے لیے میوزیم کے ایک کمرے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ٹی ڈی ایف آنے والے میزبانوں کی نظریں جہاں اس تاریخی مجموعہ سے متاثر ہوتی ہیں وہیں ان کو داخلی حصے میں ایک صحن نظر آئے گا جسے شیہان کیفے کہا جاتا ہے اور یہ ایرانی کیفے پاکستان میں معروف ہے، اس میں مہمانوں کی نشست کے لیے لکڑی کی کرسیاں رکھی جاتی ہیں۔

ٹی ڈی ایف گھر میں دیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے، دی داؤد فاؤنڈیشن کے جنرل مینجر فصیح بیابانی کے مطابق ٹی ڈی ایف گھر کی تعمیر کراچی کی روح کے مطابق کی گئی ہے جہاں کے شہری مختلف مذاہب، فرقوں اور ثقافت کے ساتھ یہاں آباد ہیں۔

ہم چاہتے ہیں عام عوام کو ایک ایسی جگہ تک رسائی حاصل ہو جہاں وہ ایک ساتھ بیٹھے اور بات کریں، جو عام طور پر سائنس اور آرٹس کے شعبوں پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ٹی ڈی ایف گھر وہ مقام بن جائے جہاں متعدد ثقافتوں کا تبادلہ ہو۔

ٹی ڈی ایف گھر کے نظریئے کے پیچھے مرکزی خیال یہ ہے کہ اس سے شہر کی وسیع تاریخ کو بحال کیا جائے تاکہ عوام اس کے نمونے حاصل کریں، اس ورثے کو اس کی اصل شکل میں قائم رکھنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔

ٹی ڈی ایف کے گھر کی دوسری منزل پر ٹائل لگائے گئے ہیں جہاں 3 کمرے موجود ہیں جنہیں نمائش روم کہا جاتا ہے، 1930 میں یہ سب ہاتھ سے بنائے گئے تھے جبکہ اس کی چھت بھی ہاتھ کی بنی ہوئی لکڑی کی ٹائلوں پر مشتمل ہے۔

ٹی ڈی ایف گھر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسے ورکشاپ، ٹریننگ، سیمینار، نمائش وغیر سمیت دیگر معاملات اور عوام کے استعمال کے لیے کھولا جائے گا۔


یہ رپورٹ 22 اگست 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Aug 22, 2017 06:10pm
اس کی ایک تصویر دے دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ خیرخواہ