• KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

'امریکا مردہ باد ریلی'کےشرکا پر پولیس کی شیلنگ

شائع August 27, 2017

کراچی پولیس نے امریکا کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف نکلنے والی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کی ریلی کو امریکن قونصلیٹ جانے سے روکتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

آئی ایس او کی جانب سے نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک 'امریکا مردہ باد ریلی' نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کنٹینرز لگا کر راستے سیل کردیے تھے۔

امریکن قونصلیٹ جانےوالے راستوں پر پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔

مظاہرین نمائش چورنگی میں جمع ہوگئے تھے کہ پولیس نے بھی کارروائی شروع کردی اور لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے کارکنان کو منتشر کردیا۔

اطلاعات کے مطابق احتجاجی ریلی سے شامل کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرانے کی تجویز

دوسری جانب صوبائی وزیراطلاعات ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر تشدد نہیں ہونا چاہیے تھا اور امید ہے معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارت خانوں کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرداخلہ اور ایڈیشنل آئی جی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گرفتار مظاہرین کو جلد چھوڑ دیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، آئی ایس او کی امریکا مخالف ریلی پر پولیس گردی ناقابل برداشت ہے۔

یاد رہے کہ زرواں ہفتے کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان، پاکستان اور خطے کی نئی پالیسی دیتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا جس کو پاکستان کی جانب سے رد کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025