• KHI: Partly Cloudy 18.6°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.6°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.7°C

معین نے بازی پلٹ دی، ویسٹ انڈیز کو 322 رنز کا ہدف

شائع August 29, 2017
معین علی نے صرف 93 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
معین علی نے صرف 93 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

معین علی کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو میچ میں فتح کیلئے 322 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہیڈنگلے میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 171 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو جو روٹ اور ڈیوڈ ملان وکٹ پر موجود تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹںگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا اور اپنی ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی لیکن 212 کے مجموعی اسکور پر روٹ 72 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ڈیوڈ ملان کا ساتھ نبھانے بین اسٹوکس اور کھانے کے وقفے تک دونوں کھلاڑیوں نے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کیلئے 81 رنز جوڑ کر انگلینڈ کو مضبوط مقام تک پہنچا دیا لیکن اس موقع پر روسٹن چیز کے شاندار اسپیل کے سبب انگلش ٹیم 24 رنز کے اضافے سے تین اہم وکٹیں گنوا بیٹھی۔

بین اسٹوکس 58 اور ڈیوڈ ملان 61 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ چیز نے 18 رنز بنانے والے بیئراسٹو کی وکٹیں بکھیر کر ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

327 رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی کیونکہ اسے محض 158 رنز کی مجموعی برتری حاصل تھی لیکن اس موقع پر معین نے شاندار اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے میچ جیتنے کے ارمانوں کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کرس ووکس کے ساتھ آٹھویں وکٹ کیلئے 117 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن تک پہنچانے کے ساتھ ایک بڑے مجموعے تک رسائی میں مرکزی کردار ادا کیا، وہ 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔

کرس ووکس نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور اسٹورٹ براڈ کے ساتھ نویں وکٹ کیلئے مزید 46 رنز جوڑے اور 490 کے اسکور پر انگلینڈ نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو میچ میں فتح کیلئے 322 رنز کا ہدف دیا، ووکس نے 61 رنز کی باری کھیلی۔

جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز بنائے تھے اور اسے میچ میں فتح کیلئے مزید 317 رنز درکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025