• KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C

’روہنگیا مسلمانوں کے بدتر حالات عالمی ضمیر کے لیے چیلنج‘

شائع September 5, 2017

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے تشدد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مظلوم افراد کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ روہنگیا مسلمانون کے خلاف بدترین تشدد اور ان کے بدتر حالات عالمی ضمیر کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی انسانی حقوق سے متعلق خودمختار کمیٹی (آئی پی ایچ آر سی) کی سفارشات کی حمایت کرتا ہے، جن میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کےلیے کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ (یو این) کے سابق جنرل سیکریٹری کوفی عنان کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیشن کی سفارشات پر بھی عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار سے 87ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ گئے

خواجہ محمد آصف نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی، ان کے خلاف نسلی امتیاز، بدترین تشدد اور ان کے خلاف مذہبی پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم سے متعلق اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر کمیشنوں کی تجاویز کی حمایت کرتا ہے۔

دوسری جانب خواجہ محمد آصف نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’پاکستان 30 لاکھ افغان مہاجروں کی میزبانی کر رہا رہا ہے‘، جب کہ 10 ہزار روہنگیائی افراد پاکستانی پاسپورٹ پر مختلف ممالک میں رہائش پذیر ہیں‘۔

مزید پڑھیں: آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں پر جبروتشدد کی مذمت کریں

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 50 سال کی ناانصافی، روہنگیا مسلمان کہاں جائیں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بحث کرانے کے لیے قومی اسمبلی میں اپنی تحریک التواء جمع کرادی ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حالیہ تشدد کی لہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ 87 ہزار افراد میانمار سے نکل کر بنگلا دیش داخل ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025