فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کو کیسے پکڑیں؟

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں، آج کل یہ سوال پوچھنے کی ضرورت نہیں، نوے فیصد امکانات اس بات کے ہوتے ہیں کہ لوگ اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے صارف ہوں گے۔

مگر کیا آپ پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا فیس بک اکاﺅنٹ محفوظ ہے یا کوئی اور اس کو استعمال نہیں کررہا جس کا آپ کو علم ہی نہ ہو؟

فیس بک اکاﺅنٹس کو ہیک کرنے کے مختلف ذرائع ہوتے ہیں مگر اس سے ہٹ کر بھی گھروالے یا دوست وغیرہ بھی آپ کے اکاﺅنٹ کو استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : ہیک فیس بک اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے نیا فیچر

تو اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا اکاﺅنٹ کبھی کسی نے استعمال تو نہیں کیا یا ہیک تو نہیں اس کا بہت آسان ذریعہ جان لیں۔

یعنی اگر آپ کو ایسا لگے کہ اکاﺅنٹ کو کسی نے استعمال کیا ہے تو یہ طریقہ آزمائیں۔

سب سے پہلے مینیو میں جاکر سیٹنگز پر کلک کریں۔

اس کے بعد سیکیورٹی اینڈ لاگ ان میں چلے جائیں اور پھر Where You're Logged In۔

وہاں ان تمام ڈیوائسز کی فہرست سامنے آجائے گی جن پر یہ اکاﺅنٹ لاگ ان ہوا ہوگا اور ان کی لوکیشن بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

تو اگر جس ڈیوائس پر لاگ ان آپ پہچان نہیں سکے تو اس بات کے امکانات ہیں، آپ کے اکاﺅنٹ کو ہیک یا کسی دوست وغیرہ نے استعمال کیا ہے۔

اگر آپ کو یقین ہو کہ آپ اس ڈیوائس یا لوکیشن سے لاگ ان نہیں ہوئے تو اس کے دائیں جانب تھری ڈاٹس پر کلک کرکے Not You پر کلک کریں۔

اس کے بعد Secure Account اکاﺅنٹ پر کلک کریں، جس کے بعد فیس بک کی جانب سے اکاﺅنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف اقدامات دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ کی فیس بک ایپ میں یہ بہترین تبدیلی آگئی؟

اکاﺅنٹ محفوظ کیسے بنائیں

اپنے اکاﺅنٹ کو محفوظ کرنے کے بعد اسے زیادہ تحفظ دینے کے لیے آپ دوبارہ سیٹنگز میں سیکیورٹی اینڈ لاگ ان میں جاکر سیٹنگ اپ ایکسٹرا سیکیورٹی پر کلک کریں۔

اس کے بعد لاگ ان الرٹس کو ٹرن آن کردیں، تاکہ ہر بار اکاﺅنٹ لاگ ان ہونے پر مطلوبہ ڈیوائس پر نوٹیفکیشن مل سکے، جس سے کسی بھی ہیکر کو اپنی کارروائی سے قبل پکڑنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی ضرور دیکھیں : فیس بک میں بڑی سیکیورٹی خامی کا انکشاف

اسی طرح ٹو فیکٹر authentication کو ان ایبل کردیں جبکہ اپنے قریبی دوست یا رشتے دار کو بھی آپ اپنا ٹرسٹڈ کانٹیکٹ بناسکتے ہیں جو اکاﺅنٹ ہیک ہونے پر اسے ان لاک کرنے میں مدد دے سکے۔

تبصرے (0) بند ہیں