• KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

لاہور:بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو جیل

شائع November 1, 2017

لاہور کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو چھ ماہ قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ جواد نقوی نے عائشہ بی بی نامی خاتون کی جانب سے اپنے شوہر کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میرے شوہر شہزاد ثاقب نے مجھے لاعلم رکھتے ہوئے دوسری شادی کی جو ایک جرم ہے۔

انھوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے شوہر کی دوسری شادی کو غیر قانونی قرار دی جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دوسری شادی کرنے والے شخص کو دو لاکھ جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا دےدی۔

خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے دوسری شادی کے حوالے سے موجودہ قانون پر متعدد مرتبہ تنقید کی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو دوسری شادی کے لیے اپنی پہلی بیوی سے تحریری طور پر اجازت لینے کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025