• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

مری: کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

شائع November 20, 2017

مری کے علاقے ملکوٹ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس عہدیدار قاسم جدون کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں تین کم عمر لڑکیوں کے علاوہ ان کے والد اور دادا شامل ہیں۔

قاسم جدون نے کہا کہ حادثہ ایبٹ آباد سے شمال کی جانب سے 160 کلومیٹر دور پیش آیا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گھنٹوں کی کوششوں کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

خیال رہے کہ اس علاقے میں سڑکوں کی خراب صورت حال، حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025