لیژر لیگز پاکستان کے دوسرے کامیاب سیزن کا اختتام
لیژرلیگز پاکستان کا رونالڈینیو اینڈ فرینڈز کا کراچی اور لاہور میں میچوں کے انعقاد کے بعد دوسرے سیزن کا بھی کامیاب اختتام ہوگیا۔
ورلڈ گروپ سے الحاق رکھنے والی لیژرلیگز کے دوسرے سیزن کا کراچی کے ڈی ایچ اے راحت، زمزمہ یونائیٹڈ اور16 اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے جانے والی 5 لیگس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ میں بھی بیک وقت اختتام ہوگیا۔
کراچی میں دوسرے سیزن کی تقریب تقسیم انعامات 16 اسٹار گراؤنڈ، فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوئی جہاں سرفہرست تین ٹیموں نے شرکت کی۔
قبل ازیں ڈی ایچ اے راحت اور 16 اسٹار وینیو ز پر پریمئر اور ڈویثرن ون جبکہ زمزمہ یونائیٹڈ پر پریمئر ڈویثرن کے مقابلے ہوئے۔
لیژر لیگز کے ہر ڈویژن کی ونر اوررنر اپ ٹیموں کو ٹرافی، میڈل اور سرٹیفکیٹس جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پرفونیکس ایف سی کو فاتح قرار دیا گیا اور دی وائی کنگز دوسرے نمبر پر اور اتحاد ایف سی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ 14سالہ طحٰہ محمود کو سیزن کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا جنھوں نے پورے سیزن میں 8 گول کیے اور آٹھ مرتبہ ہی میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔
سکسٹین اسٹار گراؤنڈ میں ڈویژن ون کے مقابلوں میں سکسٹین اسٹار کو پہلی اور ہزارہ یونائیڈ کو دوسری پوزیشن حاصل ہوئی۔
ڈی ایچ اے راحت گراؤنڈ میں پریمئر لیگ میں ریڈ ڈیولز کی ٹیم چمپئن قرار پائی جبکہ جوگا بونیٹو دوسرے نمبر پر رہی اور ریڈ ڈیولز کے عذیر زیدی کو دوسرے سیزن کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔












لائیو ٹی وی