ماﺅنٹ ایورسٹ جتنا لمبا عروسی لباس

19 دسمبر 2017
— فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
— فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

عروسی لباس کا انتخاب کسی دلہن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، آخر زندگی کے اس اہم ترین دن پر سب سے الگ جو نظر آنا ہوتا ہے۔

مگر کیا کوئی لڑکی ایسا عروسی لباس پہننا پسند کرے گی جس کی لمبائی اتنی ہو کہ اس سے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ کو تک کو ڈھاپنا جاسکے؟

مزید پڑھیں : 2018 کے 12 دلچسپ گنیز ورلڈ ریکارڈز

اگر ہاں تو فرانس کے ایک قصبے میں دنیا کا طویل ترین عروسی لباس تیار کیا گیا ہے، جس کی لمبائی نے اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی دلوا دیا ہے۔

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

یہ عروسی لباس 8095.4 میٹر لمبا ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ اتنا بڑا ہے کہ اس سے ماﺅنٹ ایورسٹ کو لگ بھگ مکمل طور پر ڈھانپا جاسکتا ہے۔

یہ لباس رواں سال 9 دسمبر کو فرانسیسی قصبے کارڈے میں متعارف کرایا گیا تھا جس کی لمبائی آٹھ کلومیٹر ہے۔

اس کی تیاری میں دو ماہ کا عرصہ لگا اور پندرہ افراد نے دن رات اس کے لیے محنت کی۔

اس لباس کو عطیہ کردہ لیس سے تیار کیا گیا تھا اور پھر اسے ایک سجاوٹی بیلٹ کے ساتھ گاﺅن سے منسلک کردیا گیا۔

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

اس سے قبل دنیا کا طویل ترین عروسی لباس کا ریکارڈ اسی قصبے کے باسیوں نے 2006 میں اپنے نام کیا تھا، جس کی لمبائی 1203.9 میٹر تھی اور یہ ریکارڈ چین میں تیار ہونے والے 4680 میٹر طویل لباس نے توڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر کے 20 روایتی عروسی ملبوسات

دلچسپ بات یہ ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے کے بعد اب اس لباس کو حصوں میں کاٹ کر فروخت کیا جائے گا اور حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں پر صرف کی جائے گی۔

فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو بشکریہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں