ٹویوٹا کی نئی فورچنر پاکستان میں پیش

04 مارچ 2018
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

ٹویوٹا نے رواں ہفتے پاکستان میں اپنی ایس یو وی فورچنر کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے جس میں ڈیزل انجن دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ گاڑی پاکستان میں کافی مقبول ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ٹویوٹا نے اس کے ڈیزل انجن والی گاڑی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس گاڑی میں 1 جی ڈی۔ایف ٹی وی 2.8 لیٹر انجن دیا گیا ہے جو کہ 174 ہارس پاور کا ہے۔

مزید پڑھیں : ٹویوٹا کی نئی ڈبل کیبن گاڑی پاکستان میں پیش

کمپنی کے مطابق انجن کو ٹھنڈا رکھنے کی ٹیکنالوجی اس کی افادیت مزید بہتر کرے گی جبکہ گاڑی کے لیے کامن ریل ڈائریکٹ فیول انجیکشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

اسی طرح پٹرول ورژن کے مقابلے میں اس گاڑی میں کی لیس انٹری اور پاور بیک ڈور جیسے فیچر بھی دیئے ہیں۔

مسافروں کے تحفظ کے لیے وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول، ایمرجنسی بریک سگنل، لائٹ ریمائنڈر اور انجن وارننگ لائٹ قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا کی سب سے منفرد گاڑی؟

اس کے علاوہ گاڑی میں ڈاﺅن ہل اسسٹ کنٹرول بھی دیا گیا ہے جو کہ کسی چڑھائی سے نیچے اترتے ہوئے گاڑی کی رفتار خودکار طور پر سست کردینے والا فیچر ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

دیکھنے میں یہ گاڑی پٹرول ورژن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں اور ملک میں اس کے سات رنگ دستیاب ہوں گے۔

اس نئی گاڑی کی قیمت پاکستان میں لگ بھگ 59 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں