Dawnnews Television Logo

آسکر ایوارڈ کون کون لے اڑا؟

زیادہ تر وہی لوگ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جن سے متعلق پہلے ہی جیتنے کی پیش گوئیاں کی گئی تھیں۔
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2018 02:24pm

فلمی دنیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سمجھے جانے والے ’آسکرز‘ کی 90 تقریب میں ہولی وڈ فلم ’دی شیپ آف واٹر‘ نے 4 ایوارڈ لے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’دی شیپ آف واٹر‘ کو آسکر کے لیے سب سے زیادہ یعنی 9 نامزدگیاں ملی تھیں، جن میں سے وہ 4 کیٹیگریز میں ایوارڈ لینے میں کامیاب گئی۔

دوسرے نمبر پر فلم ’ڈنکرنک‘ رہی، جس نے تین ایوارڈ حاصل کیے، جب کہ ’تھری بلبورڈزآؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری ‘ اور ’ڈارکیسٹ اور‘ کے حصے میں دو، دو ایوارڈ آئے۔

بہترین فلم، ہدایت کار، اداکار و اداکارہ کا ایوارڈ انہوں نے ہی حاصل کیا ہے، جن سے متعلق فلمی ناقدین نے پہلے ہی خیال ظاہر کیا تھا۔

دی شیپ آف واٹر نے نہ صرف بہترین فلم بلکہ بہترین ڈائریکٹر سمیت بہترین پروڈکشن ڈیزائن اور اوریجنل سین کی کیٹیگری میں ایوارڈ جیتے۔

مجموعی طور پر آسکر میں 24 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے، بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ چلی کی فلم ’فانٹیسٹک ویمن‘ لے اڑی۔

بہترین فلم

(دی شیپ آف واٹر)

بہترین ڈائریکٹر

گلیرمو ڈیل ٹورو (دی شیپ آف واٹر)

بہترین اداکار

گیری اولڈ مین (ڈارکیسٹ اور)

بہترین اداکارہ

فرانسز میکڈورمنڈ ( تھری بلبورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری)

بہترین معاون اداکار

سام راک ویل ( تھری بلبورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری)

بہترین معاون اداکارہ

ایلسن جینی (آئی ٹونیا)

بہترین ایٹاپٹڈ اسکرین پلے

(کال می بائے یوئر نیم)

بہترین اوریجنل اسکرین پلے

(گیٹ آؤٹ)

بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم

(کو کو)

بہترین غیر ملکی زبان کی فلم

(فانٹیسٹک ویمن) چلی

بہترین ڈاکیومینٹری فیچر

( اکارس)

بہترین سائنمٹاگرافی

(بلیڈ رنر 2049)

بہترین فلم ایڈیٹنگ

(ڈنکرنک)

بہترین پروڈکشن ڈیزائن

(دی شیپ آف واٹر)

بہترین کاسٹیوم ڈیزائن

(فانٹوم تھریڈ)

بہترین میک اپ اینڈ ہیئر اسٹائلسٹ

(ڈارکیسٹ اور)

بہترین اوریجنل اسکور

(دی شیپ آف واٹر)

بہترین اوریجنل سانگ

(ریمیمبر می) (کو کو)

بہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ

(ڈنکرنک)

بہترین ساؤنڈ مکسنگ

(ڈنکرنک)

بہترین وژوئل افیکٹس

(بلیڈ رنر 2049)

بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم

(ڈیئر باسکٹ بال)

بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم

(دی سائلنٹ چائلڈ)

بہترین ڈاکیومینٹری شارٹ سبجیکٹ

(ہیون از دی ٹریفک جام آن دی 405)