• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm

فیس بک میسنجر میں 'ان سینڈ' فیچر متعارف کرانے کا اعلان

شائع April 6, 2018
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے، جسے روزانہ کروڑوں افراد میسنجر یا براہ راست اس سوشل نیٹ ورک کے ذریعے ہی ایک دوسرے سے چیٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں، مگر ایک مسئلہ ضرور ہے کہ اگر کوئی پیغام غلطی سے چلا جائے تو اسے واپس لینا یا ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں۔

تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ اب فیس بک نے میسجز ان سینڈ کا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب گزشتہ روز یہ انکشاف ہوا کہ فیس بک خاموشی سے اپنے سی ای او مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کررہی ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر کے 8 ' خفیہ فیچر'

اس انکشاف کے بعد کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بھیجے جانے والے پیغامات کو واپس بلانے کا فیچر بہت جلد تمام میسنجر صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ 'ان سینڈ' فیچر' آئندہ چند ماہ کے دوران متعارف کرایا جائے گا تاہم کمپنی نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ کس طرح کام کرے گا۔

میسنجر میں اس وقت سیکرٹ کنورزیشن موڈ موجود ہے، جس میں صارف اپنے پیغامات کو خودکار طور پر ختم کرنے کا وقت طے کرسکتے ہیں۔

تاہم ان سینڈ جیسا فیچر فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین ایک خاص وقت کے دوران پیغام کو بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کا فیچر آفیشلی متعارف

تاہم یہ میسج غائب نہیں ہوتا بلکہ دوسرے فرد کے پاس یہ نوٹ آجاتا ہے کہ میسج ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

اسی طرح انسٹاگرام میں بھی اسی طرح کا ان سینڈ فیچر موجود ہے۔

ویسے مارک زکربرگ کے پرانے فیس بک پیغامات دیگر صارفین کے ان باکسز سے غائب ہورہے تھے جبکہ کمپنی کے اصول و ضوابط کمپنی کے معیار کے مطابق پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے واضح نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024