• KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C

آزاد کشمیر: وین کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق

شائع June 3, 2018
متاثرہ مسافر وین حادثے کے بعد کھائی میں نظر آرہی ہے — فوٹو: طارق نقاش
متاثرہ مسافر وین حادثے کے بعد کھائی میں نظر آرہی ہے — فوٹو: طارق نقاش

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

میر پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ریاض حیدر بخاری نے بتایا کہ حادثہ نیل کچھ اور پیر گلی گاؤں کے درمیان پیش آیا، متاثرہ وین ساماہانی سے ضلع بہمبر جاری تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ’حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا اور مسافر وین 250 فٹ گھری کھائی میں جاگری‘۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: جیپ دریا میں گرنے سے 9 افراد ہلاک

مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ حادثے کے باعث وین تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار 9 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں دیگر 5 افراد زخمی بھی ہوئے، جس میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد:جیپ گہری کھائی میں گرنے سے نومولود سمیت 5 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے 6 افراد کی شناخت راجا وسیم، راجا اشتیاق، کریم اذان، حسنین اور یاسر اکرم کے نام سے ہوئی۔

ایک مقامی صحافی بلال رفیق کے مطابق ایک خاتون اور دیگر 2 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں مختار، علینہ بی بی، عثمان اور ڈرائیور شیخ وسیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد ہلاک

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے پہاڑی سلسلے میں اس قسم کے حادثات معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ تیز رفتاری اور گاڑیوں کی خراب حالت کو ٹھہرایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025