• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.4°C
Live Election 2018

عمران خان 5، بلاول بھٹو 3 اور شہباز شریف قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

شائع June 8, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

پاکستانی کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، کے سربراہان الیکشن 2018 میں متعدد حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان 3 صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق عمران خان کا کراچی، لاہور، میانوالی، راولپنڈی اور بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کھڑے ہونے کا ارادہ ہے۔

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای سندھ میں لاڑکانہ اور کراچی جبکہ خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار ہوں گے۔

دوسری جانب شہباز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست کے علاوہ ڈیرہ غازی خان سے حلقہ این اے 192 سے کاغذات جمع کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں.

متعلقہ خبر:

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025