Live Election 2018

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ: پتنگ کا انتخابی نشان خالد مقبول صدیقی کے پاس

شائع June 11, 2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا کنوینر برقرار رکھنے کا فیصلہ دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

عدالتِ عالیہ کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی نشان پتنگ بھی خالد مقبول صدیقی کے پاس چلا گیا۔

فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم پی آئی بی گروپ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور انتخابات میں مل کر ایم کیو ایم پاکستان کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں:

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025