Live Election 2018

متحدہ مجلسِ عمل ٹکٹوں کا معاملہ حل کرنے کیلئے پُر امید

شائع June 17, 2018

امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ کے معاملے پر کوئی ابہام نہیں ہے اور یہ معاملہ عید کے بعد حل کر لیا جائے گا۔

ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) میں شامل جماعتوں میں اس حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی اس کا اثر انتخابات کے نتائج پر پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ سیاسی جماعت کے امیدوار ابھی اپنی سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، اس لیے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ ایم ایم اے کا اتحاد ابھی وجود میں نہیں آیا، یا پھر اتحاد میں شامل جماعتیں اپنے علیحدہ علیحدہ مفاد کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ٹکٹ کے معاملے میں سب کچھ بہتر نہیں ہے، حتیٰ کہ ایم ایم اے اتحاد میں شامل سیاسی جماعتیں بھی اندرونی طور پر ٹکٹ کے معاملے میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں۔

امیرِ جماعت اسلامی نے انکشاف کیا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ٹکٹ کے حوالے سے مسائل ہیں جنہیں ضلعی، صوبائی یا پھر مرکزی پارلیمانی بورڈ کی سطح پر حل نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا انہیں عید الفطر کے بعد ایم ایم اے کی سپریم کونسل کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ خبر:

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025