• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
Live Election 2018

الیکشن کے دوران صنفی مساوات پر مواد تخلیق کرنے کا مطالبہ

شائع June 29, 2018

آئندہ انتخابات کے قریب آتے ہی صنفی مساوات اور ترقی نسواں کے لیے کام کرنے والے ادارے عکس نے صنفی اعتبار سے غیرجانب دار اور صنفی حساسیت کے حوالے سے مواد کی تخلق کے لیے متحرک کوششوں کا مطالبہ کردیا۔

عکس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ حتیٰ کہ ذرائع ابلاغ میں ایک بڑی تعداد اینکرز اور نیوز کاسٹرز کی موجود ہے، لیکن مرد حضرات ہی مواد کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہیں جو خبروں اور تجزیوں میں چلتا ہے، لہٰذا یہ آسان ہے کہ خواتین کے مسائل کو ’کنارے‘ پر لگادیا جائے۔

عکس کا یہ اقدام اس کے میڈیا میں صنفی مساوات اقدام کا ایک حصہ ہے جو گزشتہ ماہ مئی میں اٹھایا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس اقدام کے تحت پاکستانی میڈیا کی حساسیت کے اپنے تجربے کو اپنی نوعیت کے پہلے خواتین میڈیا شکایت سیل (ڈبلیو ایم سی سی) کو فعال کرکے بروئے کار لانے کا عہد کیا، تاکہ نیوز میڈیا سے صنفی فرق کو ختم کرنے کے لیے سرگرم میڈیا صارفین اپنا کردار ادا کر سکیں۔

خبر کی تفصیل پڑھیں:

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025