عالیہ اور رنبیر کپور کی محبت میں فٹ بال کا کیا کام؟

شائع July 2, 2018 اپ ڈیٹ July 3, 2018
دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے محبت کی چہ مگوئیاں جاری ہیں—فوٹو: فرسٹ پوسٹ
دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے محبت کی چہ مگوئیاں جاری ہیں—فوٹو: فرسٹ پوسٹ

کہتے ہیں کہ کسی سے محبت کی خاطر وہ کام بھی کرنے پڑتے ہیں جو خود کو ناگوار گزرتے ہیں اور اسی وجہ سے ہی محبت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

محبت کی خاطر جہاں جاپان کی شہزادیاں اپنے شاہی اعزازات چھوڑ رہی ہیں، وہیں میگھن مارکل نے بھی اداکاری چھوڑ کر برطانوی شہزادے سے محبت کرلی۔

اسی طرح بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی رنبیر کپور کی محبت حاصل کرنے کے لیے وہ کام بھی کیا، جو شاید اس نے پہلے کبھی نہ کیا تھا۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ عالیہ بھٹ نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی محبت کی خاطر روس میں جاری عالمی فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز بھی دیکھے۔

دکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ اگرچہ عالیہ بھٹ کو فٹ بال کا کھیل اتنا پسند نہیں ہے، تاہم وہ اداکار کی محبت کی خاطر ناپسندیدہ کھیل کو بھی پسند کرنے لگی ہیں۔

—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل
—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنبیرکپورسے محبت کی وجہ سے ہی عالیہ بھٹ نے روس میں جاری 22 ویں فٹ بال ورلڈ کی کئی میچز دیکھیں۔

یہی نہیں عالیہ بھٹ نے نہ صرف رنبیر کپور بلکہ ان کے بہترین دوست اداکار ایان مکھرجی کے ساتھ بیٹھ کر بھی فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز دیکھے۔

یعنی دونوں اداکاروں کی محبت میں فٹ بال کھیل کا کلیدی کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر اور عالیہ کی پریم کہانی

محبت کی خاطر نہ صرف عالیہ بھٹ فٹ بال میچز دیکھنے پر مجبور ہوئی ہیں، بلکہ اس سے قبل رنبیر کپور نے بھی محبت سے متعلق دلچسپ بیانات دیے ہیں۔

2 ہفتے قبل ہی رنبیر کپور نے کہا تھا کہ محبت ہوجانے کے بعد انہیں پانی بھی شربت لگتا ہے۔

اسی محبت کی وجہ سے ہی عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ دیکھنے کے بعد انہیں نہ صرف سب سے بہترین اداکار قرار دیا بلکہ ان کی فلم کو 10 میں سے پہلا نمبر بھی دیا۔

دونوں پریمی جلد پہلی بار آنے والی فلم ’براہمسٹرا‘ میں بھی نظر آئیں گی، جس کی شوٹنگ کے دوران ہی ان دونوں کے درمیان محبت کا آغاز ہوا۔

ان کے درمیان محبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ان دونوں کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں، تاہم تاحال دونوں نے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور اسپورٹس مین بننے کے خواہاں

خیال رہے کہ رنبیر کپور کو فٹ بال کھیل بہت پسند ہے، وہ زیادہ تر یہ کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں۔

رنبیر کپور بھارت میں ہونے والی فٹ بال لیگ ’انڈین سپر لیگ‘ (آئی ایس ایل) کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی کے شریک مالک بھی ہیں۔

وہ نہ صرف اس فٹ بال ٹیم کے شریک مالک ہیں، بلکہ وہ آئی سی ایل میچز کے دوران گراؤنڈ میں بھی رہتے ہیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا وقت بھی گزارتے ہیں۔

—فائل فوٹو: نیوز 18
—فائل فوٹو: نیوز 18

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025