• KHI: Clear 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.6°C
  • KHI: Clear 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.6°C
Live Election 2018

انتخابات میں دھاندلی روکنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے 3 سو انتخابی ایجنٹ تیار

شائع July 20, 2018

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں دھاندلی روکنے کے لیے 300 الیکشن ایجنٹ اور سوشل ایکٹیوسٹ تیار کرلیے۔

عام انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یہ حکمت عملی لیگی رہنما سینیٹر مشاہدحسین سید نے ترتیب دی۔

انتخابی ایجنٹ اور سوشل ایکٹوسٹ مسلم لیگ (ن) کی قانونی وسوشل میڈیا ٹیم کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ دھاندلی روکنے کے لیے انتخابی ایجنٹ فوری الیکشن کمیشن، مبصرین اور میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ووٹ کے تقدس اورپارلیمنٹ کی بالادستی کا فیصلہ ہوگا، مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کے جلسوں میں خالی کرسیاں نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عام انتخابات میں کسی منظور نظر کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کی گئی تو عوام مسترد کردیں گے اور مزاحمت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025