بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ، سردار اختر مینگل ۔ فائل تصویر
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ، سردار اختر مینگل ۔ فائل تصویر

اسلام آباد: ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ( بی این پی) کے سربراہ، سردار اختر مینگل مینگل سے جمعے کے روز ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ سردار اختر مینگل نے وزیرِ اعظم کو (کوئٹہ) شہر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں صوبے میں بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ بہت اہمیت رکھتا ہے اور وفاقی حکومت اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ حکومت، بلوچستان کی  تمام سیاسی جماعتوں اور اہم رہنماؤں کو ایک میز پر لاکر مذاکرات کرنا چاہتی ہے تاکہ بلوچستان مسئلہ پر امن انداز میں حل کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان قوم پرستوں کی جانب سے شورش اور فرقہ وارانہ تشدد کا شکار ہے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں صرف کوئٹہ میں خواتین یونیورسٹی کی بس پر خود کش حملہ کیا گیا اور دوسری جانب ہزارہ ٹاؤن میں ایک امام بارگاہ کو نشانہ بنایا گیا ۔ ان دونوں حملوں میں مجموعی طور پر پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں