• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

’آزاد وطن کے غلام بنا دیئے جانے والے لوگو، اب سب کچھ بدل ڈالو‘

شائع July 23, 2018

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے عوام سے کہا ہے کہ وہ 25 جولائی کو ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو ان تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنہوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی سے عوام کے نام اپنے آڈیو پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ ’25 جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے اور میں جیل میں آپ کا جوش و خروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’برسوں سے مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے، عوام ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو ان تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنہوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے آزاد وطن کے غلام بنا دیئے جانے والے لوگو، اب سب کچھ بدل ڈالو، ہم اس لیے قید ہیں کہ کیونکہ ہم نے آپ کی اور آپ کے ووٹ کے عزت کی تحریک چلائی ہے، اب عوام اس تحریک کو کامیاب بنائیں۔‘

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’اللہ کی طرف سے آپ کو سنہری موقع مل رہا ہے جس سے آپ نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025