• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C
Live Election 2018

شانگلہ: پوسٹل بیلٹ چرانے کے الزام میں (ن) لیگ کے کارکنان سمیت 3 افراد گرفتار

شائع July 23, 2018

شانگلہ پولیس نے پوسٹل بیلٹ چرانے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

— فوٹو: عمر باچا
— فوٹو: عمر باچا

ایڈیشنل ایس ایچ او صادق خان نے بتایا کہ انہیں اَلپوری پوسٹ آفس سے پوسٹل بیلٹ چرائے جانے کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جیپ سے 6 پوسٹل ووٹ برآمد کر لیے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں مسلم لیگ (ن) کا مقامی رہنما محمد افضل، ان کا کزن بخت شیر اور پوسٹ آفس کا عہدیدار بشیر اللہ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف الیکشن ایکٹ 2018 کی دفعات 169 اور 170 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جنہیں منگل کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب گرفتار لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹل ووٹ ان کے رشتہ داروں کے تھے۔

رپورٹ: عمر باچا

متعلقہ خبر:

سیہون: ووٹ ٹیمپرنگ کرنے والے انتخابی عملے کے 5 افراد گرفتار

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025