• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
Live Election 2018

ووٹ کس کو دیں؟ کارکنان کا طاہر القادری سے سوال

شائع July 24, 2018 اپ ڈیٹ February 25, 2021

انتخابات سے محض ایک روز قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے بیان میں حیرت انگیز تبدیلی آگئی۔

اس سے قبل انہوں نے الیکشن میں حصہ نہ لیتے ہوئے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب ان کی جانب سے ٹویٹر پر دیے گئے بیان میں 360 ڈگری کا یو ٹرن دیکھنے میں آیا جس میں انہوں نے صاف الفاظ میں لکھا کہ ہم نے نظریاتی بنیادوں پرانتخابات میں حصہ نہیں لیا لیکن ہم نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کے باوجود انہوں نے اپنے کارکنان اور ہمدردوں کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی، جس پر ان کی پیروکار حیرت زدہ ہو کر سوال کررہے ہیں کہ ووٹ کس کو دیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025