• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

عید کی خوشیاں اپنوں کے سنگ

شائع August 22, 2018

ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے اور فرزندان اسلام سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربانی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا اور لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے لگ کر انہیں عید کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر خواتین اور بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی عید کی خوشیاں منائی اور ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

لڑکیوں نے عید کی مناسبت سے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن بھی بنوائے جبکہ بچے اپنے من پسند جانوروں کی قربانی سے قبل خاطر توازع کرتے نظر آئے۔

مہندی لگے ہاتھوں سے ملکی سلامتی کےلیے دعائیں کی گئیں — فوٹو: اے پی

بڑی تعداد میں مسلمانوں نے نماز عید کی ادائیگی کی — فوٹو: اے ایف پی

مساجد اور عید گاہوں کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے— فوٹو: اے پی

لڑکیوں نے نت نئے لباس پہن کر عید کی خوشیاں منائیں — فوٹو: اے پی

ہزاروں فرزندان اسلام اللہ کے حضور سربسجود ہوئے اور سنت ابراہیمیؑ پر عمل کیا — فوٹو: اے ایف پی

خواتین نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارک باد دی — فوٹو: اے ایف پی

عید کے موقع پر بہنوں اور دوستوں نے ایک ہی طرح کے کپڑے بھی پہنے — فوٹو: اے پی

خوشیوں کے ان لمحات کو کیمرے کی مدد سے محفوظ بھی بنایا گیا — فوٹو: اے ایف پی

مملکت خداداد پاکستان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

مساجد میں نمازیوں پر عرق گلاب بھی چھڑکا گیا — فوٹو: اے ایف پی