رکشا بندھن کا تہوار

شائع August 27, 2018 اپ ڈیٹ August 27, 2018 02:44pm

دنیا بھر میں ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا، اس دن بہنیں بھائیوں کے ہاتھ پر راکھی باندھ کر اپنی حفاظت کرنے کا عہد لیتی ہیں۔

ہندو عقیدے کے مطابق رکشا بندھن کا تہوار مہا بھارت سے شروع ہوا، اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرتی ہیں۔

اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی لمبی عمر اور خوشحالی کی دعا کرتی ہیں۔

پاکستان میں بسنے والے ہندو بھی رکشا بندھن بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ راکھی کا بندھن دھاگے سے کئی گنا زیادہ مضبوط ہے۔

یہ تہوار بھی ملنے ملانے اور گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے — فوٹو : اے ایف پی

رکشا بندھن کا تہوار قریب آتے ہی رنگ برنگی اور خوبصورت راکھیاں دکانوں پر سج جاتی ہیں  — فوٹو : اے ایف پی

پاکستان میں بسنے والے ہندو بھی رکشا بندھن بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں — فوٹو : اے ایف پی

ان کی درازی عمر، خوشحالی اور ترقی کی دعائیں کرتی ہیں جبکہ ان کو مٹھائی یا کوئی بھی میٹھی چیز کھلاتی ہیں — فوٹو : آن لائن

ہندو دھرم کو ماننے والے یقین رکھتے ہیں کہ راکھی رسماً تو ’دھاگہ‘ ہے جو بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر باندھتی ہیں لیکن درحقیقت یہ نہایت مضبوط رشتہ ہے جس کو کسی بھی چیز سے توڑنا ناممکن ہے — فوٹو : اے ایف پی

سماجی اعتبارسے رکشا بندھن میل ملاقات کا ایک بہانہ بھی ہوتا ہے جس میں اہل خانہ خوشیاں مناتے ہیں اور اکھٹے کھانا کھاتے ہیں — فوٹو : اے پی

ایک ہندو لڑکی مذہبی تہوار مناتے ہوئے اپنے بھائی کے ہاتھ پر راکھی باندھ رہی ہے — فوٹو : اے پی

اس موقع پر بھائی بھی بہنوں کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں اور اپنی بساط کے مطابق بہنوں کو تحفہ یا رقم دیتے ہیں — فوٹو : اے ایف پی

مذہبی روایات کے مطابق لڑکیاں راکھی کا دھاگا ہر اس شخص کے باندھ سکتی ہیں جس سے وہ اپنے بھائی کی حیثیت سے عقیدت رکھتی ہوں — فوٹو : اے ایف پی

یہ تہوار ہندو مذہب کے مہینے شرون کے حساب سے پورے چاند یعنی چودھویں کی رات شروع ہوتا ہے، جبکہ رکشا بندھن 7 روز تک جاری رہنے والا تہوار ہے — فوٹو : آن لائن