• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

چہلم حضرت امام حسین عقیدت و احترام سے منایا گیا

شائع October 31, 2018

ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ روایتی عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس موقع پر مختلف شہروں میں ماتمی جلوس بھی نکالے گئے۔

ملک کے مخلتف شہروں میں چہلم کے جلوس نکالے گئے جبکہ موبائل سروس اور جلوس کے راستے ٹریفک کے لیے بند رہے۔

حضرت امام حسین کی جائے شہادت کربلا میں بھی لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے چہلم کی تقریبات میں شرکت کی۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

صوبے سندھ میں امام حسینؓ کے چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 5 ہزار 311 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

کراچی میں ایم اے  جناح روڈ پر نکالے گئے جلوس کی ایک جھلک — فوٹو : آن لائن

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار جلوس میں شریک ہیں— فوٹو: پی پی آئی

ایم اے جناح روڈ پر جلوس کے دوران نماز ادا کی گئی — فوٹو : آن لائن

ملتان میں عزاداروں کے جلوس کا ایک منظر — فوٹو : پی پی آئی

ملتان میں جلوس میں عوام کی بڑی تعداد شریک تھی — فوٹو : آن لائن

راولپنڈی میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر جلوس نکالے گئے — فوٹو : آن لائن

حیدرآباد میں چہلم امام حسین عقیدت و احترام سے منایا گیا —فوٹو : پی پی آئی

لاہور میں بھی چہلم کے موقع پر جلوس نکالے گئے — فوٹو : آن لائن

جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے — فوٹو : آن لائن

ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے گئے — فوٹو :آن لائن