پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے 100 روز کو 'یو ٹرن' قرار دے دیا۔

حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 'ٹوئٹ' کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے تصویری ٹوئٹ کے ذریعے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم 100 دن یو ٹرن لینے میں مصروف تھے۔'

قبل ازایں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر تقریب سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 'قوم ہوشیار رہے، آج شام قومی نشریاتی رابطے اور سرکاری خرچ پر وزیراعظم قوم سے براہ راست جھوٹ بولیں گے۔'

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرکاری خرچ پر اپنے جھوٹ کی تشہیر شروع کردی ہے اور 100 دن کی کارکردگی کے اشتہار میں پرانے 100 دن کا پلان ایک بار پھر شائع کردیا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ’ہم مصروف تھے‘ کی جگہ ’ہم نالائق ہیں‘ کا اشتہار دینا چاہیے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے 'سچ' کو چھپانے کے لیے 100 جھوٹ' گھڑے جارہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں