• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.1°C

پریانکا کی شادی کے پہلے استقبالیہ میں نریندرمودی توجہ کا مرکز

شائع December 5, 2018

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی کے بعد رکھے پہلے استقبالیہ میں صرف خاندان اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت نہیں کی بلکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔

نریندر مودی کے اس تقریب میں آتے ہی تمام تر مہمان ان کی جانب متوجہ ہوگئے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے استقبالیہ کی تقریب دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔

اس دوران پریانکا چوپڑا نے ڈیزائنر فالگونی شین پی کوک کا بنایا لہنگا زیب تن کیا، جبکہ نک جونس نیلے رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔

نریندر مودی نے دونوں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی مبارک باد دی۔

پریانکا چوپڑا نے بھارتی وزیر اعظم سے اسٹیج پر اپنے دیور اور دیورانی کی ملاقات بھی کروائی۔

جبکہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریب کا حصہ بنے پر نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نریند مودی نے دونوں اداکاروں کو اسٹیج پر گلاب کے پھول تحفے میں دیے۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی یکم اور دوئم دسمبر کو جودھپور میں ہوئی۔

ان دونوں کی شادی عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت دو مرتبہ ہوئی۔

پریانکا بہت جلد اپنی شادی کا ایک اور استقبالیہ ممبئی میں منعقد کریں گی، جہاں بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025