’کرینہ کپور نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں‘

20 دسمبر 2018
دونوں اداکارائیں بہترین دوست بھی ہیں—فوٹو: بولی وڈ لائف
دونوں اداکارائیں بہترین دوست بھی ہیں—فوٹو: بولی وڈ لائف

بولی وڈ بے بو کرینہ کپور رواں برس سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانی کے ساتھ بولڈ کامیڈی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں نظر آئی تھیں۔

چار خواتین کی مرکزی کاسٹ پر مبنی اس فلم نے نہ صرف ریکارڈ کمائی کی تھی، بلکہ اسے تنقید نگاروں نے ابھی ایک بہترین فلم قرار دیا تھا۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد رواں برس اگست میں کرینہ کپور نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر بات کرتے ہوئے خود کو خواتین کے لیے رول ماڈل بھی قرار دیا تھا۔

کرینہ کپور نے انٹرویو میں خود کو دیگر خواتین کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ خواتین ان سے متاثر ہوکر آگے بڑھیں گی۔

اداکارہ نے دلیل دی تھی کہ وہ ایک شادی شدہ خاتون ہونے کے ساتھ ایک بچے کی ماں اور کامیاب اداکارہ بھی ہیں، ساتھ ہی وہ اپنے وقت کو اپنی تمام ذمہ داریوں میں تقسیم کرکے ایک آئیڈیل اور دوسری خواتین کو متاثر کرنے والی زندگی گزار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرے دی ویڈنگ: شادی کے مسائل میں پھنسی سہیلیوں کی کہانی

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف کام میں مصروف رہنے والی ماں بلکہ بیوی بھی ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنے خاندان، دوستوں اور زندگی کے دیگر اہم معاملات کے لیے بھی مناسب وقت نکالتی ہیں۔

ویرے دی ویڈنگ نے کمائی کے ریکارڈ بنائے تھے—فوٹو: زی نیوز
ویرے دی ویڈنگ نے کمائی کے ریکارڈ بنائے تھے—فوٹو: زی نیوز

تاہم اب ان کی قریبی دوستی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی انہیں خواتین اور خصوصی طور پر نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا ہے۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق اپنی آنے والی ویب سیریز کی تشہیر کے دوران بات کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے کہا کہ ان کی نظر میں کرینہ کپور نوجوان لڑکیوں کی رول ماڈل ہیں۔

کرینہ کپور بھی خود کو خواتین کا رول ماڈل قرار دے چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کرینہ کپور بھی خود کو خواتین کا رول ماڈل قرار دے چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو بیک وقت میں ایک ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہیں اور کامیابی کی منزلیں طے کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور خود کو رول ماڈل سمجھنے لگیں

اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ کرینہ کپور سے دیگر لڑکیاں متاثر ہوں گی اور ان کی طرح ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو ایک ساتھ آگے بڑھائیں گی۔

سورا بھاسکر نے کرینہ کو نوجوان لڑکیوں کی رول ماڈل قرار دیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
سورا بھاسکر نے کرینہ کو نوجوان لڑکیوں کی رول ماڈل قرار دیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

انٹرویو کے دوران سوارا بھاسکر نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملا تو ہو ضرور بائیوگرافی فلموں میں کام کریں گی۔

سوارا بھاسکر نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اداکارہ مدھو بالا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے کا شوق ہے، اگر کسی نے مدھو بالا پر فلم بنائی اور انہیں پیش کش کی گئی تو وہ ضرور اس میں کام کریں گی۔

ساتھ ہی انہوں نے فلموں میں بھارتی سیاستدان اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش بھی اظہار کیا۔

اداکارہ نے مدھو بالا بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے مدھو بالا بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں