'ایک اور'دیوانہ
بولی وڈ میں پرانی فلموں کے سیکوئل بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
عامر خان کی فلم 'دل ہے کہ مانتا نہیں' کے بعد انیس سو بانوے میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی سپر ہٹ فلم 'دیوانہ' کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
شاہ رخ خان کو اسٹار بنانے والی فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار کون نبھائے گا ابھی فائنل نہیں ہوا۔
لیکن اس رومینٹک فلم کی کہانی ہوگی فلم دیوانہ سے بالکل مختلف۔
فلم کااسکرپٹ مکمل کرلیا گیا ہے لیکن ابھی فلم کی کاسٹ فائنل نہیں ہوئی کیونکہ فلمساز گڈودھانوا کو تلاش ہے ایک ایسے ہیروکی جو شاہ رخ خان کی طرح اپنی جانداراداکاری سے فلم بینوں کو دیوانہ بناسکے۔
کنگ خان کی فلم دیوانہ میوزیکل رومینٹک ہٹ تھی جس نے باکس آفس پر 14 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
فلم میں دیوانہ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا شاہ رخ خان نے جبکہ رشی کپور اور آنجہانی اداکار دیویا بھارتی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے تھے۔