بھارتی طیارے مار گرانے پر ملک بھر میں جشن، بھارت مخالف مظاہرے

اپ ڈیٹ 28 فروری 2019

پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے اور ایک بھارتی پائلٹ کو حراست میں لینے کے بعد ملک بھر میں جیت کا جشن سماں اور بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت کومنہ توڑ جواب دینے پرپوری قوم میں جوش و جذبے کی لہر دوڑ گئی اور مختلف شہروں میں جشن کا سماں نظر آیا۔

مختلف شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کی۔

سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں نے وطن کے دفاع پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ مذمتی قراردادیں منظور کیں۔

دوسری جانب لاہور میں وکلا اور طلبہ بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، وکلا کا کہنا تھا کہ ارض پاک کی خاطر کالے کوٹ والے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

کوئٹہ میں بھی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، شرکا نے قومی پرچم اٹھا کر نعرے لگائے اور بھارت کو پیغام دیا کہ وہ ڈرنے والی قوم نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر ’پاکستان آرمی زندہ باد اور پاکستان اسٹرائیکس بیک‘ کے ٹرینڈز چند گھنٹوں بعد ہی ٹاپ 5 ٹرینڈز میں شامل ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کہ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔

’پاکستانی ایئر فورس اَور پرائڈ‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ ٹو ٹرینڈز بن گیا—فوٹو: اے ایف پی
’پاکستانی ایئر فورس اَور پرائڈ‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ ٹو ٹرینڈز بن گیا—فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں پریس کلب کے سامنے سنی تحریک کے کارکن فوج کی حمایت میں نعرے لگا رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں پریس کلب کے سامنے سنی تحریک کے کارکن فوج کی حمایت میں نعرے لگا رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
بھارتی لڑاکا طیارے گرانے پر لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا — فوٹو: اے پی
بھارتی لڑاکا طیارے گرانے پر لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا — فوٹو: اے پی
مودی نے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا، شاہ محمود قریشی —فوٹو: اے ایف پی
مودی نے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا، شاہ محمود قریشی —فوٹو: اے ایف پی
گرفتار بھارتی ونگ کمانڈر نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: اے ایف پی
گرفتار بھارتی ونگ کمانڈر نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: اے ایف پی
لاہور میں طلبہ احتجاجی ریلی کے دوران بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
لاہور میں طلبہ احتجاجی ریلی کے دوران بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پشاور میں بھی بھارت کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی — فوٹو: اے پی
پشاور میں بھی بھارت کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی — فوٹو: اے پی
بھارتی جارحیت کے خلاف خواتین بھی سڑکوں پر آئیں جنہوں بینرز اٹھا رکھے تھے — فوٹو: اے پی
بھارتی جارحیت کے خلاف خواتین بھی سڑکوں پر آئیں جنہوں بینرز اٹھا رکھے تھے — فوٹو: اے پی