قوم پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئی

04 مارچ 2019

پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی میں ملک بھر میں عوام سبز ہلالی پرچم ہاتھ میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے۔

نعرہ تکبیر کی صدا کے ساتھ ساتھ عوام نے پاک افواج کے حق میں بھی نعرے بازی کو اور محبت کا اظہار کیا۔

اقلیتوں سمیت ہر طبقے کے لوگوں کو پاک افواج اور وطن سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی حملوں کے بعد خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں جوہری صلاحیت کے حامل ممالک جنگ کے نزدیک آگئے تھے۔

بھارت کی جانب سے در اندازی اور پاکستان کے اندر جیش محمد کا بیس کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

اگلے ہی روز بھارتی طیاروں کی دوبارہ در اندازی کی کوشش کی کو پاک فضائیہ نے ناکام بنایا اور بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ہوئے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ گرفتار بھی کیا تھا۔

بعد ازاں حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کردیا تھا۔

لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا — فوٹو: اے پی پی

کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے پی پی

حیدر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے پی پی

پیپلز پارٹی کے کارکنان ہرجوش انداز میں پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کی — فوٹو: اے پی پی

لاہور میں سول سوسائٹی کے افراد پاکستانی پرچم لہرارہے ہیں — فوٹو: اے پی پی

پاکستان کی اقلیت برادری نے بھی افواج پاکستان کو سلام پیش کیا — فوٹو: اے پی پی

کراچی مین تاجر اتحاد کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں پاک فوج کے لیے نعرے بازی کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی پی

افغان مہاجرین بھی پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے — فوٹو: اے پی پی

افغان مہاجرین نے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کیا — فوٹو: اے پی پی

پشاور میں نوجوان قومی پرچم لیے سڑکوں پر افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے رہے — فوٹو: اے پی پی