سری لنکا کے چرچ اور ہوٹلز میں بم دھماکے، 290 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2019

سری لنکا میں ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلز میں 8 بم دھماکوں کے نتیجے میں 290 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہوگئے

خبررساں اداروں کے مطابق سری لنکا کے 4 ہوٹلوں اور 3 مسیحی عبادت گاہوں پر 8 دھماکے ہوئے۔

پولیس کے مطابق دارالحکومت کے ایک چرچ اور متعدد ہوٹلز میں دھماکے ہوئے جبکہ کولمبو کے مضافات میں قائم 2 مسیحی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ کولمبو میں قائم چرچ 'سینٹ انتھونی شرائن'، نیگومبو کا 'سینٹ سیبسٹیرین چرچ' اور باتیکالوا میں قائم 'زیون چرچ' تھے۔

اس کے علاوہ جن ہوٹلز کو نشانہ بنایا گیا ان میں کنامن گارڈ، شانگری-لا، کنگس بری اور ٹروپوٹیکل ان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 32 غیر ملکی بھی شامل ہیں، جن میں امریکی، برطانوی اور نیدر لینڈز کے شہری شامل ہیں۔

ملک میں مختصر وقت کے لیے کرفیو فانذ کردیا گیا جبکہ عارضی طور پر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی۔

سری لنکا کے صدر نے میتھری پالا سری سینا نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں حملوں سے دھچکا لگا ہے اور ساتھ ہی عوام کو صبر کرنے کی تلقین بھی کی۔

دوسری جانب دھماکوں کے بعد سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی شہری بھی شامل ہیں— فوٹو: اے پی
ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی شہری بھی شامل ہیں— فوٹو: اے پی
سینٹ انتونی شرائن میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد رہتی ہے— فوٹو: اے ایف پی
سینٹ انتونی شرائن میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد رہتی ہے— فوٹو: اے ایف پی
دھماکوں کے بعد سری لنکا میں سخت سیکیورٹی نافذ ہے — فوٹو: اے پی
دھماکوں کے بعد سری لنکا میں سخت سیکیورٹی نافذ ہے — فوٹو: اے پی
8 بم دھماکوں میں 207 سے زائد افراد ہلاک ہوئے — فوٹو: اے پی
8 بم دھماکوں میں 207 سے زائد افراد ہلاک ہوئے — فوٹو: اے پی
سینٹ سیبسٹین چرچ میں ایسٹر کی تقریبات  کے وقت دھماکا ہوا— فوٹو: اے ایف پی
سینٹ سیبسٹین چرچ میں ایسٹر کی تقریبات کے وقت دھماکا ہوا— فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے  نے جائے حادثہ کا دورہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے — فوٹو: رائٹرز
بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے — فوٹو: رائٹرز
سری لنکا میں عارضی طور پر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی— فوٹو: اے پی
سری لنکا میں عارضی طور پر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی— فوٹو: اے پی
سری لنکا میں مختصر وقت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا میں مختصر وقت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی
دھماکوں کے بعد بدھ مت رہنماؤں نے سینٹ انتھونی شرائن کا دورہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
دھماکوں کے بعد بدھ مت رہنماؤں نے سینٹ انتھونی شرائن کا دورہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
بم دھماکے دھماکے ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر 3 مسیحی عبادت گاہوں میں ہوئے — فوٹو:رائٹرز
بم دھماکے دھماکے ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر 3 مسیحی عبادت گاہوں میں ہوئے — فوٹو:رائٹرز
سری لنکا کے ہوٹل شانگری-لا کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا— فوٹو: رائٹرز
سری لنکا کے ہوٹل شانگری-لا کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا— فوٹو: رائٹرز
بم حملوں کے نتیجے میں 450 افراد زخمی ہوئے — فوٹو: اے پی
بم حملوں کے نتیجے میں 450 افراد زخمی ہوئے — فوٹو: اے پی