ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا میں ’تاریخی قدم‘

01 جولائ 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا میں قدم رکھ کر تاریخ رقم کردی، ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا جانے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔

امریکی صدر نے کوریائی ممالک کے درمیان غیر فوجی سرحد پر کھڑے ہوکر کم جونگ ان سے مصافحہ کیا اور پیدل چل کر شمالی کوریا کی سرحد پر قدم رکھا۔

بعد ازاں دونوں رہنما واپس سیول کی سرحد پر آئے اور دونوں ممالک کے درمیان کھینچی گئی لکیر پر کھڑے ہوکر تصاویریں بنوائیں جہاں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'یہ دنیا کے لیے عظیم دن ہے، مجھے یہاں آنے پر خوشی ہے'۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اس س قبل سنگاپور میں ملاقات ہوچکی ہے—تصویر: رائٹرز

ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی سرحد میں قدم رکھتے ہوئے—تصویر: اے ایف پی

دونوں ممالک کے سربراہان محو گفتگو ہیں—تصویر: اے ایف پی

صحافی اس تاریخی لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیے کوشاں—تصویر: اے ایف پی

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کرتے ہوئے خوشگوار انداز—تصویر رائٹرز

کسی بھی امریکی صدر کا شمالی کوریا کی حدود میں پہلا قدم—تصویر: اے ایف پی

دونوں سربراہانِ مملکت کوریا کو تقسیم کرنے والی پٹی پر کھڑے ہوئے—تصویر:رائٹرز

اس تاریخی لمحے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مخصوص انداز میں شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب دیکھتے ہوئے—تصویر:اے پی