کالج کے طلبہ ساتھی طالبات کے مقابلے جلد موٹے ہوتے ہیں، تحقیق

09 جولائ 2019
موٹاپے کا سبب ناقص ہوتی ہے، ماہرین—فوٹو: فالو سیلری
موٹاپے کا سبب ناقص ہوتی ہے، ماہرین—فوٹو: فالو سیلری

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ مرد حضرات کے مقابلے خواتین تیزی سے موٹاپے کا شکار ہوتی ہیں۔

تاہم امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوجوان خواتین کے مقابلے نوجوان مرد جلد موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس دلچسپ تحقیق میں کالج میں داخلہ لینے والے مرد و خواتین میں موٹاپے کے تناسب کا جائزہ لیا گیا اور دیکھا گیا کہ کن وجوہات کی وجہ سے لوگ موٹے ہو رہے ہیں۔

سائنس جرنل ’بی ایم سی‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے یونیورسٹی کے طلبہ میں موٹاپے کی وجہ جاننے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کالج کے زمانے سے ہی مرد و خواتین موٹے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

مختصر افراد پر کی جانے والی تحقیق میں ماہرین نے کالج اور یونیورسٹی میں سال اول میں داخلہ لینے والے افراد میں موٹاپے کا جائزہ لیا اور کافی سال تک ان کی نگرانی کی۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے لڑکے اور لڑکیوں کو 100 غذاؤں اور مشروبات کی فہرست دی اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے کس غذا یا مشروب کی کتنی مقدار استعمال کی۔

ماہرین کے مطابق رضاکاروں سے پوچھے گئے سوالات کے نتائج سے پتہ چلا کہ کالج یا یونیورسٹی کے پہلے سال میں ہی لڑکے اور لڑکیوں کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اگرچہ لڑکیوں کا وزن بھی بڑھتا ہے، تاہم ان کے مقابلے لڑکے تیزی سے موٹاپے کا شکار بنتے ہیں۔

ماہرین نے لڑکیوں کے مقابلے لڑکوں کے وزن بڑھنے کے اسباب کو ناقص خوراک کا زیادہ استعمال قرار دیا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ لڑکے کالج یا یونیورسٹی کے پہلے سال ہی جنک فوڈ اور فرائیڈ غذائیں کھانے سمیت منشیات اور شراب نوشی کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں، جس وجہ سے ان کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد وزن میں اضافہ کیوں ہوجاتا ہے؟

ماہرین کے مطابق اگرچہ لڑکیاں بھی مردوں جیسے ہی کھانے استعمال کرتی ہیں، تاہم وہ ان غذاؤں کا استعمال کم مقدار میں کرتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر کالج یا یونیورسٹی کے پہلے سال میں لڑکوں کا وزن ایک سال میں 7 کلو جب کہ لڑکیوں کا وزن ساڑھے تین کلو تک بڑھ جاتا ہے۔

کالج یا یونیورسٹی کے پہلے سال ہی طلبہ کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے—فوٹو: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا
کالج یا یونیورسٹی کے پہلے سال ہی طلبہ کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے—فوٹو: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا

تبصرے (0) بند ہیں