آسٹریلوی باکسر ناک آؤٹ، عامر خان ورلڈ چیمپیئن بن گئے

13 جولائ 2019
عامر خان فلپائن کے مینی پاکیو سے مقابلے کے خواہشمند ہیں۔ — فوٹو: ٹوئٹر
عامر خان فلپائن کے مینی پاکیو سے مقابلے کے خواہشمند ہیں۔ — فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسٹریلین باکسر بلی ڈب کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) ویلٹر ویٹ چیمپیئن بن گئے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں ہونے والی اس فائٹ کے آغاز میں ہی عامر خان حریف پر تابڑ توڑ مکے برساتے دکھائی دیے۔

چوتھے راؤنڈ میں ہی عامر خان نے آسٹریلین حریب بلی ڈب کو ناک آؤٹ کرکے ڈبلیو بی سی ویلٹر ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی 2 سال بعد رنگ میں واپسی، حریف کو 39 سیکنڈز میں شکست

اپنی فائٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے فلپائن سے تعلق رکھنے والے سابقہ چیمپیئن مینی پاکیو سے مقابلہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ جدہ میں عامر خان سے بھارتی باکسر نیراج گویت نے مقابلہ کرنا تھا تاہم کار حادثے میں زخمی ہونے کی وجہ سے نیراج اس مقابلے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

بھارتی باکسر کے فائٹ سے علیحدہ ہونے کے بعد آسٹریلوی باکسر نے عامر خان کے خلاف مقابلے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے

عامر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مینی پاکیو سے مقابلے کے خواہشمند ہیں، ہم اس سال کے اختتام پر دوبارہ سعودی عرب آئیں گے اور اپنے اتھ مینی پاکیو کو بھی لے کر آئیں گے۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر سامنے آئیں جن میں پاکستان آرمی کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کو عامر خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میچ کے اختتام پر سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے عامر خان کو ان کی جیت پر مبارکباد پیش کی۔'

تبصرے (0) بند ہیں