پنجاب کابینہ میں تبدیلی: صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2019
میاں محمد اسلم اقبال کو صوبائی وزیر اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے— فائل فوٹو/ ڈان نیوز
میاں محمد اسلم اقبال کو صوبائی وزیر اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے— فائل فوٹو/ ڈان نیوز

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا۔

صوبائی وزرا کے محکموں میں تبدیلی کے بعد صمصام بخاری کو کنسولیڈیشن ہولڈنگز کا شعبہ دیا گیا ہے۔

وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال کو صوبائی وزیر اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ یاسر ہمایوں سے محکمہ سیاحت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، وزیر اطلاعات

اس سے قبل یاسر ہمایوں کے پاس محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیاحت کا قلمدان موجود تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر برائے نوجوان امور اور کھیل محمد تیمور خان کو سیاحت کا محکمہ بھی سونپ دیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون محمد راجہ بشارت سے محکمہ بلدیات کا اضافی چارج واپس لے لر سماجی فلاح و بہبود اور بیت المال کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان واپس لے کر وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم کا چارج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی افواہوں کو رد کردیا

پنجاب کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران ہوا تھا۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے اجلاس میں اصوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا اور جن وزرا کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے ان کی وزارتیں تبدیل کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو حکم دیا تھاجس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں وفاقی حکومت نے 6 وفاقی وزارتوں کے قلمدان میں ردوبدل کیا تھا اور فواد چوہدری سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا تھا۔

بعد ازاں پنجاب کابینہ میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش اطلاعات سے متعلق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا تھا کہ پنجاب کابینہ میں فی الحال وزرا کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

تبصرے (0) بند ہیں