عمران خان کا دورہ امریکا

24 جولائ 2019

وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

عمران خان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر تین روزہ دورے پر امریکا پہنچے تھے۔

وزیراعظم کے ہمراہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی امور زلفی بخاری, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) بھی امریکا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

عمران خان نے امریکی صدر سے ملاقات کے بعد امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کا دورہ کیا اور وہاں امریکی تھنک ٹینک سے خطے اور علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس دورے کے پیشِ نظر پہلے ہی واشنگٹن میں موجود تھے۔

عمران خان نے امریکی ٹی وی چینل ’فوکس نیوز‘ کو بھی انٹرویو دیا اور کہا کہ 'امریکا شکیل آفریدی کی بات کرتا ہے تو امریکا سے ڈاکٹر شکیل آفریدی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے تبادلے پر بات چیت ہوسکتی ہے

واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان امریکا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں — فوٹو : بشکریہ ٹوئٹر

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ سےبھی ملاقات کی— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

عمران خان نے امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کا دورہ کیا اور تھنک ٹینک سے خطاب کیا—بشکریہ ٹوئٹر

ملاقات میں پاکستان امریکا کے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسی کے امور پر گفتگو ہوئی —فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

عمران خان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات کی — فوٹو: اے ایف پی

وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی—فوٹو: اے ایف پی

عمران خان نے امریکی تھینک ٹینک سے کہا کہ وہ طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے آمادہ  کریں گے—فوٹو: اے ایف پی