ایک سیب روزانہ ڈاکٹر کو کیسے دور رکھتا ہے؟

24 جولائ 2019
یہ دعویٰ آسٹریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ آسٹریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانا ڈاکٹر کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے اور سائنسدانوں نے اس کی وجہ جان لی ہے۔

درحقیقت ایک سیب میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی اتنی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو معدے میں جاکر اچھی صحت کو یقینی بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ دعویٰ آسٹریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

گراز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایک عام سیب میں 10 کروڑ سے زائد بیکٹریا ہوتے ہیں، جن میں سے کچھ جراثیم صحت مند معدے کے ماحول کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایسے سیب جن پر کیڑے مار ادویات کا استعمال نہ ہوا ہو، وہ دیگر سیبوں کے مقابلے میں صھت کے لیے زیادہ فائدہ ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ کروڑوں جراثیم معدے کو صحت مند رکھتے ہیں جس سے الرجی کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ دماغی صحت میں بہتری آتی ہے جبکہ صحت کو دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر سیب میں ہی بیکٹریا کی مقدار اتنی زیادہ ہوتی ہے مگر اورگینک سیب (کیڑے مار ادویات سے محفوظ) میں یہ بیکٹریا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ غذا میں موجود بیکٹریا، وائرس اور دیگر جراثیم ہمارے معدے میں کالونیاں بنا لیتے ہیں، کھانا پکانے سے اکثر جراثیم مرجاتے ہیں تو کچے پھل اور سبزیاں معدے کے بیکٹریا کے حصول کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

اس طرح کے سیبوں کا ذائقہ بھی دیگر سے بہتر ہوتا ہے جس کی وجہ ایک خاص قسم کے بیکٹریا کی موجودگی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ سیب صحت کے لیے فائدہ ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل فرنٹیئر آف مائیکرو بائیولوجی میں شائع ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں