پاکستانی عوام کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج کیا گیا اور اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے ریلیاں نکالیں اور بھارتی اقدام کے خلاف آواز بلند کی۔

اسلام آباد میں شہریوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا اور پلےکارڈز اور بینرز اٹھا کر کشمیریوں کے لیے آزادی کے نعرے بھی بلند کیے۔

شہر قائد میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے بہادر آباد جبکہ پاک سرزمین پارٹی نے پاکستان ہاؤس کے باہر احتجاج کیا گیا۔

یہی نہیں بلکہ لاہور میں پی ٹی آئی کےعلاوہ پنجاب یونیورسٹی اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین نے ریلی نکالی جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی میں عوام کی بڑی تعداد نے بھارتی فیصلے پر احتجاج کیا — فوٹو: رائٹرز

پشاور میں شہریوں نے بھارتی  پرچم کو نذرِ آتش کیا  — فوٹو: رائٹرز

پی ٹی آئی کے کارکنان نے لاہور میں احتجاج کیا — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں عوام کی بڑی تعداد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتی نظر آئی — فوٹو: رائٹرز

ملک کے اکثر شہروں میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں آواز بلند کی گئی  — فوٹو: رائٹرز

کراچی پریس کلب کے باہر مختلف جماعتوں نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا   — فوٹو: رائٹرز

لاہور میں  یوتھ فورم فار کشمیر  کی جانب سے احتجاجاً بھارتی پرچم اور نریندر مودی کی تصویر کو نذر آتش کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

لاہور یوتھ فورم فار کشمیرنے بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا  — فوٹو: اے ایف پی

احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم کا پُتلا بھی جلایا گیا— فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں شہریوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا — فوٹو: اسلام آباد

عوام کی بڑی تعاد نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی — فوٹو: اے پی

بھارتی اقدام کے خلاف طلبا نے بھی احتجاج کیا — فوٹو: اے ایف پی

حیدرآباد میں طالبات نے بھارت کے فیصلے کے خلاف ریلی نکالی  — فوٹو: اے ایف پی

ریلیوں میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائی گئی — فوٹو: اے ایف پی

بھارتی فیصلے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہروں میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی

مظفر آباد میں کشمیریوں نے نریندر مودی کی تصاویر کو نذر آتش کیا — فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر سے متعلق   بھارتی اقدام کے خلاف خواتین نے  بھی احتجاج کیا — فوٹو: اے پی

شہریوں نے بھارتی اقدام پر اس دن کو  یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا  — فوٹو: رائٹرز