مختلف ممالک میں عید الاضحیٰ کیسے منائی جاتی ہے؟

اپ ڈیٹ 13 اگست 2019

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج جبکہ افریقی، وسط ایشیائی، مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں عیدالاضحیٰ گزشتہ روز منائی گئی۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی کی طرح دیگر مسلم ممالک میں بھی مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کرتے ہیں اور ان کا گوشت غربا و دوست احباب میں تقسیم کرتے ہیں۔

تقریبا تمام مسلم ممالک میں عید کے دن کا آغاز نمازِ عید کے اجتماعات سے ہوتا ہے جس کے لیے کھلے میدانوں اور جگہوں پر خصوصاً اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ مساجد میں بھی عید نماز کے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کو بقرعید، عید قربان اور جنوبی ایشیا میں بڑی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

پاکستان کی طرح دنیا بھر کے دیگر ممالک میں بھی عید الاضحیٰ کےموقع پر مسلمان قربانی کا اہتمام کرتے ہیں۔

دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمان نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے شریک ہوئے—تصویر:اے ایف پی

زیادہ تر ممالک میں عید کے دن  کا آغاز نمازِ عید کے اجتماعات سے کیا جاتا ہے—تصویر:اے ایف پی

عید کے موقع پر مسلمان اپنے وفات پاجانے والے رشتہ داروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے قبرستان کا رخ بھی کرتے ہیں—تصویر:اے ایف پی

نائیجیریا میں اپنی والدہ کے ساتھ نمازِ عید ادا کرنے والی 2 معصوم بچیاں—تصویر:اے ایف پی

ترکی میں ایک خاندان قربانی کے لیے جانور پسند کرتے ہوئے—تصویر: اے ایف پی

افریفی ممالک میں عید 11 اگست کو سعودی عرب کے ساتھ منائی گئی—تصویر:اے ایف پی

شام میں بچے عید کے موقع پر جھولوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے—تصویر:اے ایف پی

چین میں ایک نوجوان گائے کو قربانی کے لیے لے جاتے ہوئے—تصویر: رائٹرز

نیپال میں  کشمیری افراد مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کرتے ہوئے —تصویر: اے ایف پی

بوسنیا میں اجتماع عید میں شریک 2 احباب ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے—تصویر:اے ایف پی

پاکستان میں نماز عید کی ادائیگی کے فوراً بعد جانور قربان کرنے کا آغاز ہوجاتا ہے—تصویر:اے ایف پی

خانہ جنگی کے شکار شام میں عید کی خوشیاں منانے کا ایک انداز—تصویر:اے ایف پی