یوم آزادی پاکستان، کشمیر بنے گا پاکستان

14 اگست 2019

حکومت پاکستان نے یوم آزادی کو مقبوضہ جموں کشمیر سے اظہار یک جہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے کشمیر بنے گا پاکستان کا ایک لوگو بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

پاکستانی قوم 14 اگست کو یوم آزادی کے طور پر بھرپور جوش و جذبے سے منائے گی اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف رد عمل پر ان سے بھرپور یک جہتی کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے اور قانون ساز اسمبلی میں خطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں ماہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا لوگو 'کشمیر بنے گا پاکستان' کے عنوان پر مبنی ہے، جس پر لفظ کشمیر سرخ رنگ میں ہے جو جدوجہد آزادی کے دوران دی گئی قربانیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان کا پرچم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر حد پار کر جانے کے پاکستانیوں کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے، لوگو کے گرد سرخ پٹی بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مقبوضہ وادی میں اس کے مظالم کو اجاگر کرتی ہے۔

لاہور میں یوم آزادی کی مناسبت سے عمارتوں کو خوب صورتی سے سجایا گیا ہے—فوٹو:رائٹرز

ملک بھر میں یوم آزادی کی تیاریاں بھرپور انداز میں کی گئی ہیں—فوٹو:اے ایف پی

حکومت پاکستان نے یوم آزادی کو یوم یک جہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے—فوٹو:رائٹرز

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں مارکیٹوں میں یوم آزادی سے متعلق خریداری کا سلسہ جاری ہے—فوٹو:رائٹرز

یوم آزادی کے حوالے سے بچوں نے بھی خصوصی تیاریاں کر رکھی ہیں—فوٹو:رائٹرز

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زیادہ گہماگہمی ہے—فوٹو:اے ایف پی

بازاروں میں یوم آزادی کے سلسلے میں خریداروں کا رش ہے—فوٹو:اے ایف پی

ملک بھر کے عوام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کریں گے—فوٹو:اے ایف پی

کراچی میں نوجوان یوم آزادی کو مختلف انداز میں منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں—فوٹو:اے ایف پی