ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن ایک 'آسیب' بن گیا
ڈبلیو ڈبلیو ای پر آخرکار ایک آسیب کی حکمرانی قائم ہوگئی ہے۔
جی ہاں دی فائن (برے وائٹ) نے یونیورسل چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ہے اور سیٹھ رولنز کو شکست دے دی ہے۔
سعودی عرب میں گزشتہ روز کراﺅن جیول ایونٹ کے دوران دونوں ریسلر فالز کاﺅنٹ اینی وئیر میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تھے۔
یہ دوسرا موقع تھا جب یہ دونوں یونیورسل چیمپئن شپ کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائے، اس سے قبل گزشتہ ماہ ہیل ان اے سیل ایونٹ میں بھی ان کا مقابلہ ہوا تھا مگر اس کا اختتام ایسا تھا جو مداحوں کو پسند نہیں آیا تھا۔
کراﺅن جیول میں دونوں کے درمیان ہارڈ کور اسٹائل میچ ہوا جس میں کرسیاں، ہتھوڑے اور دیگر سامان کا بے دریغ استعما ہوا اور برے وائٹ پورے میچ میں چھائے نظر آئے۔
یہاں تک کہ سیٹھ رولنز کی جانب سے لگاتار مخصوص داﺅ اسٹومپ کا استعمال بھی بیکار نظر آرہا تھا۔
ایک موقع پر تو لگ رہا تھا کہ میچ کا اختتام ایک بار پھر متنازع انداز سے ہوگا، کیونکہ چیمپئن کی سپرکک کے نتیجے میں دی دائن برقی مصنوعات پر جاگرے اور وہاں سے چنگاریاں نکلنے لگیں، مگر سیٹھ رولنز فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔
اس کے برعکس سیٹھ رولنز ایک بجلی کے جھٹکے کا شکار ہوئے اور برے وائٹ نے ان کے پیچھے ایسے کھڑے ہوئے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں اور اپنا داﺅ مینڈیبل کلا کے استعمال کرنے کے بعد سیٹھ رولنز کو چت کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
حیران کن طور پر اب ڈبلیو ڈبلیو ای کی دونوں چیمپئن شپ اسمیک ڈاﺅن کے حصے میں چلی گئی ہیں کیونکہ بروک لیسنر اور برے وائٹ دونوں اس برانڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔
برے وائٹ کا یہ نیا کردار گزشتہ چند ماہ کے دوران تیزی سے مقبول ہوا ہے اور اب دیکھنا ہوگا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کتنے عرصے تک بیلٹ کو ان کے پاس برقرار رکھتی ہے۔











لائیو ٹی وی