عالمی یوم نسواں: دنیا بھر میں مساوات کیلئے ریلیاں

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2020

عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین نے امتیاز سلوک کے خلاف اور یکساں حقوق کے حصول کے لیے خصوصی ریلیاں نکالیں۔

پاکستان کے تمام چھوے بڑے شہروں میں سول سوسائٹی، خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے 'عورت مارچ' کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، سکھر اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں نے ’عورت مارچ‘ کے حوالے سے ریلیاں نکالیں۔

دن کی مناسبت سے خواتین نے ان کے خلاف ہونے والے تشدد، انہیں کام کی جگہوں پر ہراساں کرنے، کاروکاری و سیاہ کاری سمیت ان کے دیگر مسائل کے خلاف ملک کے بڑے شہروں میں مظاہرے بھی کیے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں خواتین کی بڑی تعداد نے عورت مارچ میں حصہ لیا —فوٹو: عائشہ علی
پاکستان کے مختلف شہروں میں خواتین کی بڑی تعداد نے عورت مارچ میں حصہ لیا —فوٹو: عائشہ علی
عراق میں بھی خواتین نے یکساں حقوق کیلئے ریلیاں نکالی—فوٹو: اے ایف پی
عراق میں بھی خواتین نے یکساں حقوق کیلئے ریلیاں نکالی—فوٹو: اے ایف پی
مردوں نے بھی خواتین کے حق میں اپنی آواز اٹھائی—فوٹو: عائشہ علی
مردوں نے بھی خواتین کے حق میں اپنی آواز اٹھائی—فوٹو: عائشہ علی
جنگ زدہ شام میں خواتین نے عالمی یوم نسواں کے دن رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: اے ایف پی
جنگ زدہ شام میں خواتین نے عالمی یوم نسواں کے دن رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: اے ایف پی
عورت مارچ میں امیتازی سلوک خصوصی موضوع رہا—فوٹو: عائشہ علی
عورت مارچ میں امیتازی سلوک خصوصی موضوع رہا—فوٹو: عائشہ علی
بوسنیا میں نکالی گئی ریلیوں میں خواتین کے شانہ بشانہ مردوں نے بھی حصہ لیا
—فوٹو: اے ایف پی 
بوسینا
بوسنیا میں نکالی گئی ریلیوں میں خواتین کے شانہ بشانہ مردوں نے بھی حصہ لیا —فوٹو: اے ایف پی بوسینا
کراچی میں دو لڑکیاں یکساں حقوق کے حصول کیلئے پوسٹر اٹھائے ہوئی ہیں—فوٹو: عائشہ علی
کراچی میں دو لڑکیاں یکساں حقوق کے حصول کیلئے پوسٹر اٹھائے ہوئی ہیں—فوٹو: عائشہ علی
فرانس میں بھی خواتین نے خصوصی دن کے اعتبار سے ریلیاں نکالیں—فوٹو: اے ایف پی
فرانس میں بھی خواتین نے خصوصی دن کے اعتبار سے ریلیاں نکالیں—فوٹو: اے ایف پی